15 جون 2014 - 11:24
شام، غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے رہنماؤں کا استعفی + تصویر

شام میں مسلح بغاوت کی شکست اور حکومت مخالف طاقتوں کی مسلسل پاسپائی سے دل برداشتہ اور مایوس حکومت مخالف نام نہاد آزاد شامی فوج کے 9 اعلی عہدیداروں نے اپنے عہدوں سے استعفی دے دیا ہے۔

ابنا: بظاہر غیر ملکی حمایت یافتہ مسلح باغیوں کے ان سرغناؤں نے اپنے استعفوں کی وجہ باغیوں کی مدد کرنے والے ممالک کی طرف سے اسلحہ فراہمی میں کمی بتائی ہے۔

اپنے استعفوں میں انہوں نے مسلح دہشت گردوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے، ہم آج اپنی ذمہ داریوں سے مستعفی ہوتے ہوئے آپ سے معافی چاہتے ہیں۔

معتبر ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین برس سے زائد سے شام میں جاری بحران کے دوران یہ پہلا واقعہ ہے جب غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی صفوف میں اتنا انتشار اور مایوسی دیکھی گئی ہے۔

واضح رہے کہ حکومت مخالف غیر ملکی حمایت یافتہ مسلح باغیوں کے عہدیداروں نے ایسی صورت میں استعفی کا اعلان کیا ہے کہ جب حالیہ مہینوں میں ان کے حامی ملکوں نے زیادہ امداد اور ہتھیار دینے کا اعلان کیا ہے۔

محمد عبود کے مطابق، ان سمیت 9 افسروں کے استعفے کی وجہ یہ ہے کہ اب نام نہاد سپریم ملٹری کونسل کا کوئی کردار باقی نہیں رہا ہے۔

ہماری مدد کرنے والے ممالک اس اعلے فورم کو نظر انداز کر کے دہشت گرد گروہوں کو اسلحہ دے رہے ہیں۔

.......

/169